آتشبازی کا مقدمہ 5 سال قبل مرنے والے شخص کیخلاف درج

جھنگ(خصوصی رپورٹ)جھنگ میں شادی میں آتشبازی کا مقدمہ 5 سال قبل مرنے والے شخص کے خلاف درج کرلیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے اس حوالے سے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے تفتیشی افسر کو معطل کردیا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے گرفتار 2 ملزموں نے رپورٹ کے اندراج کے وقت غلط معلومات فراہم کی تھیں جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔