اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی مؤثر معاشی اور مالیاتی حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب روپے (تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر) سے زائد قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے مالی نظم و ضبط اور اقتصادی استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے نہ صرف مالیاتی بوجھ میں کمی آئی ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی اقتصادی ساکھ کو بھی تقویت ملی ہے۔وزیرِ خزانہ کے مشیر برائے معاشی امور خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان اب تک مجموعی طور پر 4,722 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت واپس کر چکا ہے‘ بہتر انتظامی حکمتِ عملی اور مالیاتی نظم و ضبط کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے