ٹیرف سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ‘سرمایہ کاری کو نقصان پہنچ رہا ہے‘ اقتصادی ترقی کمزور ہو سکتی ہے
واشنگٹن(آئی این پی)آئی ایم ایف نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی کشیدگی، خاص طور پر بلند ٹیرف اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کو کم کرے کیونکہ یہ عالمی معیشت کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے ٹیرف سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے اقتصادی ترقی کمزور ہو سکتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ غیر یقینی صورتحال اور تجارتی پابندیوں کے باعث عالمی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے، اس صورتحال کے منفی اثرات نکل سکتے ہیں