برطانیہ، چین اور یورپی یونین بھی فہرست میںشامل ہیں‘ان کی تمام اشیا ء پر 10 فیصد سے 12.5 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا
واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے پاکستان اور بھارت سمیت اپنے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف نافذ کر دئیے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری تجارتی جنگ میں جن ممالک اور علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں برطانیہ، چین اور یورپی یونین شامل ہیں۔ان کی تمام اشیا پر 10 فیصد سے 12.5 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا۔ یہ تقریبا تمام امریکی درآمدات کا احاطہ کرتا ہے۔یہ ٹیرف جمعے کو ختم ہونے والے اسی نوعیت کے ایک سابقہ محصول کی جگہ لے رہے ہیں اور ان کی بنیاد اس دعوے پر ہے کہ اہم معاشی شراکت دار جبری مشقت کے مسئلے سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔لیکن امریکی تجارتی ماہر کیرولین فرائنڈ نے کہا کہ یہ اقدام جبری مشقت کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ٹرمپ صرف ٹیرف نافذ کرنے کے لیے ایک قانونی وجہ تلاش کر رہے ہیں۔