تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا راستہ کہیں نہیں جاتا:وزارت تجارت
بیجنگ(آئی این پی )چین نے امریکہ پر زور دیا ہے وہ سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر اقدامات کو مسترد کیے جانے کے بعد ان ٹیرفس کو منسوخ کرے جن کا اعلان امریکی صدر نے یکطرفہ طور پر کیا تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے پیر کو کہا کہ وہ اس فیصلے کے اثرات کا جامع طور پر جائزہ لے رہی ہے اور واشنگٹن سے ٹیرف ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔وزارت تجارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تجارتی شراکت داروں پر لگائے گئے ٹیرف کینسل کرے۔ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا راستہ کہیں نہیں جاتا