ملک میں قومی اتفاقِ رائے سے ازسرِنو قومی ایکشن پلان ترتیب دیا جائے:نائب امیر جماعت اسلامی
لاہور(خصوصی رپورٹر ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے ملک کے اندر سیاسی بحران ختم کئے جائیں،بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور اب پنجاب میں بھی دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ایک انٹرویومیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کے سیاہ دور میں تمام اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کیساتھ تذلیل و توہین آمیز روئیے شدت اختیار کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے ملک کے اندر سیاسی بحران ختم کئے جائیں، عوام اور اداروں کے درمیان بڑھتے فاصلے ختم کئے جانے چاہئیں اور قومی اتفاقِ رائے سے ازسرِنو قومی ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔ افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لئے پوری قوم دعاگو ہے