حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرے، لیاقت بلوچ

کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل طاقت یا نظر انداز کرنے سے نہیں بلکہ سیاسی مکالمے،آئینی بالادستی اور عوام کو ان کے جائز حقوق دینے سے ممکن ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے عوام کے معاشی، تعلیمی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرے