پی ٹی آئی کے ساتھ فاصلے بڑھتے نظر آرہے: تر جمان جے یو آئی

پشاور (خصوصی رپورٹ)ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوئیں وہ چیزیں کامران مرتضیٰ نے سامنے رکھیں۔پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا 26 ویں ترمیم اس وقت نظر نہیں آ رہی تھی جب ہم پارلیمنٹ جا رہے تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں بہت سے معاملات پر سراہا۔