کینیڈین نژاد پاکستانی شہری توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں نکلا

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں   اغوا ہونے والا کینیڈین نژاد پاکستانی حمزہ احمد مبینہ طور پر اداروں کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں نکلا۔تفصیل کے مطابق کینیڈین نژاد پاکستانی شہری حمزہ احمد کے لاہور سے اغوا کا معمہ حل ہوگیا۔حمزہ احمد کیخلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا، مبینہ طور پر اداروں کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر حمزہ احمد خان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے تحویل میں لیا گیا تھا۔پیر کے روز حمزہ احمد خان کو عدالت میں پیشی کے بعد چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا