ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار

  لاہور (آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے۔ خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، موبائل فون سے شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔