پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں اور تزویراتی شراکت داریوں کو مضبوط بنا کر موثر ڈیٹرینس قائم کر رکھا ہے
اسلام آباد (آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر و مستقل مندوب سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دور اسرائیل سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور علاقائی جغرافیائی سیاست کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور پہلے سے موجود اسٹریٹجک فریم ورک کے مزید استحکام کی عکاسی ہوتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل محض دوطرفہ شراکت دار نہیں بلکہ وہ وسیع تر اسٹریٹجک انتظامات کا حصہ ہیں، جن میں آئی ٹو یو ٹو گروپنگ سمیت مغربی حمایت یافتہ فورمز شامل ہیں‘ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو کسی قسم کی گھبراہٹ لاحق نہیں، کیونکہ ملک نے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور تزویراتی شراکت داریوں کو مضبوط بنا کر مؤثر ڈیٹرینس قائم کر رکھا ہے۔ البتہ، ان کے بقول، دانشمندی کا تقاضا ہے کہ علاقائی پیش رفت پر گہری نظر رکھی جائے