اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت میں واضح اضافہ متوقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔