ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں:اماراتی وزارت خارجہ کا بیان
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات(یو اے سی ) نے پاکستان میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیس افسران کو نشانہ بنانیوالے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان مجرمانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔وزارت خارجہ نے ان افسوسناک واقعات پر متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا