گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں 102 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال 147 دہشتگرد حملے جبکہ رواں سال 137 حملے ہوئے
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیس پر حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال 327 جبکہ اس سال 510 حملے ہوئے، رواں سال 25 ہائی ویلیو دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کی ہیڈ منی مقرر تھی۔ کائو نٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے سال 2025 میں دہشتگردی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں سال انٹیلی جنس آپریشنز میں 3 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال 2703 آپریشنز جبکہ رواں سال 2791 آپریشنز کیے گئے۔گزشتہ سال 744 گرفتاریاں جبکہ اس سال 1244 ملزمان گرفتار کیے گئے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں 102 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال 147 دہشتگرد حملے جبکہ رواں سال 137 حملے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق دہشتگردی کے درج مقدمات 50 فیصد اضافے سے 1058 سے بڑھ کر 1588 ہوگئے، پولیس نے رواں سال دہشتگردی کے 158 حملوں کے جواب میں 320 جوابی کارروائیاں کیں۔