مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا مہم چلائی جا رہی ہے: عظمی بخاری

جہاز کی آڑ میں 150 وی لاگ ہوئے ٹی وی چینلز نے 100 کے قریب پروگرام کئے گئے 
کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا کسی کو نہیں لگا اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیے:وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  وزیراعلی مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا مہم  چلائی جا رہی ہے، یہ کمپین فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا بریگیڈ چلا رہی ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ نام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے اس کمپین کے پیچھے ہیں، جب ان کے اوپر کوئی ایکشن ہو تو وہ سیاسی انتقام بنا دیا جاتا ہے یا کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، اس میں ان کی خواتین بھی شامل ہیں جن کے اکائو نٹ سے گند بکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے مریم نواز کے خلاف گند بکا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتی کوئی صحافی اپنے اکائونٹ سے اس طرح کی پوسٹیں کر سکتا ہے، جہاز کی آڑ میں ڈیڑھ سو وی لاگ ہوئے ٹی وی چینلز نے سو کے قریب پروگرام کئے لیکن کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا کسی کو نہیں لگا اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیے۔میرا سوال ہے  کیا باقی وزیر اعلی رکشہ استعمال کرتے ہیں، فتنہ فساد پارٹی نے جو گندگی پھیلائی ہے ان کا وزیر اعظم 55 روپے کلو میٹر میں بنی گالہ کی شٹل سروس چلاتا تھا، جس نے وزیراعلی ہائوس کو یونیورسٹی بنانا تھا جس نے گورنر ہاس کی دیواریں گرانی تھی، اس نے پچیس پچیس ہزار پر لوگوں کو بھرتی کیا وہ آج ٹرینڈ طور پر یہ سب کر رہے ہیں۔