آئندہ کسی نے مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کئے تو زبان کھینچ لیں گے عظمی بخاری

 جو لوگ وزیراعلی  مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام بھی مت لیا کریں
 گنڈا پور پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے‘جنگلی جانور کو جتنی مرضی شرم دلا لیں وہ جنگلی ہی رہتا ہے:وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(خصوصی رپو رٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  علی امین گنڈا پور پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے۔ یہ اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتا ہے۔ ہم اسے شرم دلا دلا کر تھک چکے ہیں لیکن جنگلی جانور ہ ہمیشہ جانور ہی رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیعلی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو تے ہوئے اسے انسانوں کی طرح گفتگو کرنی چاہیے۔ اسکی فیملی کی خواتین شاید بغیر میک اپ اور جیولری کے ہی تقریبات میں شامل ہوتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مجھیگنڈا پور کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو اس جیسے بے شرم اور بے لگام گھوڑے کو برداشت کر رہی ہیں۔ ہمیں تو لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے اور بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں لیکن علی امین پختون خواتین کے لئے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا  جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام بھی مت لیا کریں۔ آئندہ مریم نواز سے متعلق کسی نے گھٹیا الفاظ استعمال کئے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔