پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لئے دن رات محنت کی: صوبائی وزیر اطلاعات
عظمی بخاری نے الحمرا میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا‘ الحمرا کے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے مثبت اثرات لاہور کی فضا پر نمایاں ہورہے ہیں۔ مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں کے باعث لاہور کی فضا خوشگوار ہو رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر درختوں کی قلت کا احساس ہمیں آج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ہمیں اسموگ آنے کے بعد درختوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ درخت لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الحمرا میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا‘انہوں نے تقریب میں الحمرا کے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی۔