نریندر مودی مودی کے زیرِ قبضہ علاقوں میں علیحدگی پسند تحریکیں متحرک

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے زیرِ قبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں متحرک ہونے لگی ہیں۔ بھارتی افواج کے مظالم پر ناگالینڈ قیادت کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت میں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کرنے لگیں۔ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ریاستِ ناگالینڈ (ناگالِم)  کی تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، اگر تم (مودی )  ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مقف پر ڈٹے رہیں گے