اپوزیشن پاکستان کی ترقی سے پریشان ہے:احسن اقبال

اپوزیشن پاکستان کی ترقی سے پریشان ہے:احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی ترقی سے پریشان ہے اور اس کی وجہ سے وہ خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنسیں کر رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان قومی مجرم ہیں اور ان کا معاملہ عدالت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے لندن سے ملنے والے چوری کے پیسوں کو اپنے ہی اکاؤنٹ میں جمع کروایا، جس سے ان کی بدعنوانی اور چوری کی حقیقت سامنے آتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی واحد امید یہ ہے کہ امریکہ ان کے معاملے میں مداخلت کرے گا، جو کہ ایک لطیفہ ہے۔

وزیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا کیونکہ پاکستان کا آئین اور قانون مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے واضح کیا کہ عمران خان سیاسی قیدی نہیں ہیں، انہیں عدالت سے سزا دی گئی ہے اور ان کے مقدمات کا خاتمہ صرف عدالت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی عدالت چوری کو سفید نہیں کر سکتی۔