ا سلام آباد(خصوصی رپورٹ ) سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 7پاکستانی وطن پہنچ گئے، تمام افراد کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق سعودی حکومت نے 7پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہا کیے گئے ساتوں افراد پاکستان پہنچ گئے۔ سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں جواد، شکیل، خان اللہ ، مہراب، طارق ،شعیب اور احسان اللہ شامل ہیں۔تمام افراد کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔