سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سعودی عرب نے اپنی سالانہ روایتی سخاوت کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے عوام کے لیے دل سے تحفہ پیش کیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں سعودی حکومت نے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے، جو خیر سگالی اور یکجہتی کے جذبے کی علامت ہے۔ایک رسمی تقریب اسلام آباد میں مملکت سعودی عرب کے شاہی سفارتخانے میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے باضابطہ طور پر یہ تحفہ کابینہ ڈویڑن کے ملٹری ونگ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عالمگیر ایوب کے حوالے کیا۔