اصیل کھجور کی قیمت میں 10 روپے کمی

لاہور (کرائم رپورٹر  )ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ اصیل کھجور کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کر دی گئی اور اب یہ 445روپے میں دستیاب ہے، دیگر پھلوں میں سیب کالا کولو 325 روپے، سیب ایرانی 290 روپے، امرود 220 روپے، جبکہ انار قندھاری 465 روپے میں دستیاب رہا۔ اسی طرح کینو 430، مسمی 195 روپے درجن اور ایرانی کھجور 465 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا ۔