قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے قتل کی سنگین واردات کا مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملت پارک پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل کی سنگین واردات کا مفرور اشتہاری ملزم محمد ناصرکو گرفتار کرلیااشتہاری محمد ناصر نے پانچ سال قبل راجپوت کالونی کراچی میں قتل کی واردات کی تھی، ملزم نے خواجہ سراء صابر عرف انگوری سے بدفعلی کے بعد قتل کیا تھا۔ملزم محمد ناصر کے خلاف تھانہ مبینہ ٹاؤن ایسٹ کراچی میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔