منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ تیار

 ریکارڈ یافتہ 2منشیات فروش محمد یوسف اور محسن کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ 15 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2منشیات فروش محمد یوسف اور محسن کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان محمد یوسف اور محسن سے 1کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی ملزمان کا پشاور سے بزریعہ آن لائن منشیات مگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں نو جوان  نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی