ٹی ایل پی سربراہ ہمارے پاس نہیں، ساتھی چھڑوا کر لے گئے:سیکرٹری ہوم پنجاب

 سعد اور انس رضوی خود کو قانون کے حوالے کردیں تو کارروائی قانون کے مطابق ہوگی:فضل الرحمان
لاہور( آن لائن ) سیکریٹری ہوم پنجاب **فضل الرحمان  نے واضح کیا ہے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی  اس وقت حکومت یا کسی سکیورٹی ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔اپنے بیان میں سیکریٹری ہوم نے کہا  سعد اور انس رضوی کو ان کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے تھے، اور اگر وہ خود کو قانون کے حوالے  کر دیتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق  کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں اب تک  10 لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس جاری  کیے جا چکے ہیں۔ فضل الرحمان کے مطابق، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا کم از کم 4 سے 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ  ہے، جبکہ غیر ممنوعہ بور رکھنے کی سزا  7 سے 10 سال قید  اور  10 لاکھ روپے جرمانہ  مقرر ہے۔