چیمپئینز ٹرافی: ایک ہزار ٹریفک پولیس اہلکار ورں کی ڈیوٹی دیں گے

لاہور(کرائم رپورٹر)چیمپئینز ٹرافی کے سلسلہ میں انگلینڈ اور افغانستان کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات، پارکنگ پلان ، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پارکنگ سی بی ڈی ڈیفنس سے آنے والے شرکاء فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ سے لیفٹ سی بی ڈی میں گاڑیاں پارک کریں گے ۔ گلبرگ کالج فیروزپور روڈ سے آنے والے کلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے۔ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے حسین چوک کی طرف سے یا شیر پائو پل سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں۔