بھارتی پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور کے حالیہ انٹرویو پر مبنی ہے۔
بونی کپور نے بتایا کہ سری دیوی نے 2017 کی فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔فلم میں سری دیوی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا جس کی بیٹی کے ساتھ ریپ کا المناک واقعہ پیش آتا ہے۔ بونی کے مطابق، سری دیوی نے اپنے کردار میں پوری طرح ڈوبنے کے لیے زندگی کے حقیقی رشتوں سے کچھ وقت کے لیے فاصلے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوٹنگ کے دوران بونی کپور کے ساتھ ایک کمرے میں رہتیں تو ان کا دھیان منتشر ہوتا اور وہ اپنے کردار کو مکمل طور پر نبھانے میں ناکام رہتیں۔
بونی کپور نے سری دیوی کی اس پیشہ ورانہ لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بے حد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔یاد رہے کہ فلم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ادا کیا تھا۔یہ انکشاف سری دیوی کی پیشہ ورانہ لگن اور فلم میں جذباتی کردار کی شدت کو اجاگر کرتا ہے، جس میں انہوں نے ذاتی راحت کو بھی نظر انداز کیا تاکہ کردار حقیقت کے قریب محسوس ہو۔