الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، جس کی کارروائی 4 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی سیکریٹری جنرل روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کروائے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے پارٹی کو جواب جمع کرانے کا موقع فراہم کر رکھا ہے۔اس سے قبل 11 فروری کو بھی کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، تاہم کارروائی مکمل نہ ہو سکی تھی۔