اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی تنظیمی معاملات کے حوالے سے یہ کیس 11 فروری 2025 کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے پیش کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، پی ٹی آئی کے رہنماء رؤف حسن اور پارٹی کے منحرف کارکنان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کے مخالف درخواست گزار اکبر ایس بابر اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو قبول کیا تھا۔