ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے کیس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی، جس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پارٹی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ، الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔ن لیگ کے منحرف رکن عادل بازئی، سنی اتحاد کونسل کے سہیل سلطان، اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی 12 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔