ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد آج پاکستان کا دورہ کریں گے

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد آج پاکستان کا دورہ کریں گے

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج، 27 فروری 2025 کو، اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے، جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ دورے کے دوران، شہزادہ شیخ خالد بن محمد کو نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا، جس کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید برآں، ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔