وفاقی محتسب کے افسران کی حضرو میں کھلی کچہر ی

 متعدد شکا یت کنند گان کی گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں 
      اسلام آ باد( پبلک نیوز ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پاشا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گذ شتہ روز حضرو ضلع اٹک میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی، کنٹو نمنٹ بورڈ، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے ما لی امداد نہ ملنے اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لیے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کیے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کیے جارہے، بجلی و گیس کے کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے حضرو میں تحصیل انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران اور حضرو کی اسسٹنٹ کمشنر عا ئشہ بدر سمیت ضلعی انتظامیہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی شر کت کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔