وفاقی محتسب کے افسروں کی پنڈ دادن خان میں کھلی کچہر ی

 متعدد شکا یت کنند گان کی گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف شکا یات مو قع پر ہی حل کر ا دی گئیں
کھلی کچہر ی میں حا ضر نہ ہو نے والے محکموں کے مقا می سر برا ہوں کے خلاف کا رروائی کر نے کا فیصلہ
      اسلا م آباد( پبلک رپورٹ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گز شتہ روز پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسراوںکو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ سینئر ایڈ وائزر نے کھلی کچہر ی میں حا ضر نہ ہو نے والے اداروں کے مقا می سر برا ہان کے خلاف انظبا طی کا رروائی کر نے کا حکم جا ری کر دیا۔کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام اورپو سٹل لا ئف انشو رنس کارپوریشن کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے ما لی امداد کی معطلی، بجلی کے ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نہ لگا نے، بجلی کے کنکشن اور زائدبلوں اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء￿  میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جارہے۔ شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ بعض علاقوں میں سات سال سے ٹرا نسفا رمر تبد یل نہیں کئے گئے اور بجلی کی تا ریں گھر وں کی چھتوں پر سے گز ر رہی ہیں جو انسا نی جان کے لئے خطر ہ ہیں۔ ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے فو ری طو ر پر ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نصب کر نے کے احکا مات جا ری کئے نیز اتفا ق کا لو نی میں سو سے زائد بجلی سے محروم گھروں کو بجلی فرا ہم کر نے کے لئے ضروری کا رروائی کر نے کا حکم دیا۔