وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر ہا رون سکندر پا شاسر کا ری اداروں کے خلا ف شکا یات کا مو قع پر ازالہ کر یں گے
لاہور(سلیمان اعوان) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر ہا رون سکندر پا شا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی ٹیم26 فر وری کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز حضرو ضلع اٹک میں دن گیا رہ بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے۔ وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدا یات دیں گے۔