روم(آئی این پی ) قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے عالمی مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے، پوری دنیا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کرہ ارض پر زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے متحد ہو جائے، اور فنڈنگ کی لڑائی پر قابو پالے، جس کی وجہ سے گذشتہ سال ہونے والا ایک عالمی سطح کا اجلاس انتشار کا شکار ہوگیا تھا۔رواں ہفتے روم میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے صدر دفتر میں ہونے والے مذاکرات کاروں کے اجلاس میں امیر اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان اس تعطل کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ آیا فطرت کے تحفظ کے لیے ایک مخصوص فنڈ تشکیل دیا جائے یا نہیں؟۔اس پر اختلافات کی وجہ سے نومبر میں کولمبیا کے شہر کیلی میں اقوام متحدہ کے کوپ 16 مذاکرات کئی گھنٹوں تک جاری دہنے کے بعد بغیر کسی سمجھوتے کے ختم ہو گئے تھے۔