قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں:مریم اورنگزیب

ڈرون مانیٹرنگ سے فوری ایکشن، مری کے جنگل میں لگی آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا گیا
مری (آئی این پی  ) ڈرون مانیٹرنگ اور کیوک رسپانس فاریسٹ فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مری کے جنگل میں لگی آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے  بروقت اور موثر کارروائی پرفارسٹ فورس کو شاباش دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔محکمہ فاریسٹ کو حال ہی میں ڈرون سرویلینس ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے۔ 5 ڈرون سرویلنس مری اور5 راولپنڈی کے جنگلوں کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ پر مامور کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید 50 ڈرون جنگلات کی نگرانی کریں گے۔