قدرتی وسائل اور درختوں کے تحفظ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مریم نواز

لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو سرسبز بنانا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ یومِ ارض کے موقع پر اپنے  پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ  زمین کے تحفظ، ماحولیاتی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کو سرسبز بنانا موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے، جبکہ ہر شخص کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے ساتھ ساتھ شجرکاری کو بھی اپنانا چاہیے۔ وزیراعلی نے تمام صوبائی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ شجرکاری کریں اور زمین کو بچانے کے لئے   عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم چلائیں۔