اسرائیل کا 42روزہ جنگ بندی میں توسیع پر غور، غزہ اور جنین میں کشیدگی برقرار
تل ابیب ؍ غزہ (آئی این پی ) حماس اور اسرائیل کے درمیان 620فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 4اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا، جس سے جنگ بندی معاہدے میں حائل بڑی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ قیدی گذشتہ ہفتے رہا ہونے تھے، مگر اسرائیل نے ان کی رہائی روک دی تھی۔ تاہم اب جلد رہائی کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا نے بھی اس ڈیل میں حائل رکاوٹ کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیدی رہا ہورہے ہیں ۔رہائی کے بعد حماس 4اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔