حماس وفد نے اسرائیلیوں کے علاوہ چار امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالیوں کے نام بھی دیئے
دوحہ (آئی این پی)اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فریقین کے درمیان رہا کیے جانے والے افراد کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کا ایک وفد قاہرہ میں موجود ہے اور اس نے ایسے یرغمالیوں کی فہرست فراہم کی جو عمر رسیدہ یا طبی مسائل کے شکار ہیں اور جنہیں تجویز کردہ جنگ بندی کے ابتدائی مراحل میں رہا کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق حماس وفد نے بیمار اور عمر رسیدہ اسرائیلیوں کے علاوہ چار امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالیوں کے نام بھی دیے جو اس زمرے میں نہیں آتے۔