انسانی امداد کو ہتھیارکے طورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا،عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے،اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ مشرق وسطیٰ میں بے امنی کی جڑ
سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہو،پاکستانی متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار کی سلامتی کونسل کو بریفنگ
نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ مشرق وسطیٰ میں بے امنی کی جڑ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،انسانی امداد کو ہتھیارکے طورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زوردیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کوترجیح دے۔ عاصم افتخار نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہو۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے، قبضے اور جبر کے ذریعے استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔