اسلام آباد(آن لائن)نائب ازبک وزیر دفاع، کمانڈر ائیر ڈیفنس و ائیر فورس میجر جنرل بورخانوف احمد جمال کا دورہ پاکستان ‘چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات‘ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک ازبک فضائی افواج کے سربراہوں کا باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی اشتراک کار کے حوالے سے بھی امور پر غور کیا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز امد پر ازبک فضائیہ و ایئر ڈیفنس فورسز کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ میجر جنرل جمال نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں مشترکہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔ ازبک فضائیہ کے سربراہ کا اپنے بیڑے میں مشاق طیاروں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہارکیا۔ ازبکستان پاکستان سے مزید مشاق طیارے خریدے گا، پاک ازبک فضائی افواج کے سربراہوں کا بالخصوص سائبر سپیس اور الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں میں جامع تعاون پر اتفاق کیا۔