اسرائیل امریکی ایف-35 اور ایف-15 آئی اے طیارے خریدے گا

اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف-35 آئی طیاروں کی  تعداد 100 تک پہنچ جائے گی:وزارت دفاع
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیل نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے ایف-35 اور ایف-15 آئی اے طیاروں کے دو نئے جنگی سکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی  ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سودے کی مالیت دسیوں ارب شیکل ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ دی ٹائمز آف اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں وزارتِ دفاع کے اس منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت لاک ہیڈ مارٹن سے ایف-35 آئی کا چوتھا سکواڈرن اور بوئنگ سے ایف-15 آئی اے کا دوسرا سکواڈرن حاصل کیا جائے گا۔ٹائمز آف اسرائیل  کی رپورٹ کے مطابق ان طیاروں کی شمولیت کے بعد آنے والے برسوں میں اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف-35 آئی طیاروں کی مجموعی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی جبکہ ایف-15 آئی اے  جو جدید ایف-15 ای ایکس کا اسرائیلی ماڈل ہے  کی تعداد 50 ہو جائے گی۔