بھارتی جنگی جنون، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

 بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد 145 ہو جائے گی 
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت 26 کی جگہ فرانس سے مزید 31رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلے سے موجودایم آر ایف اے  پروگرام کے تحت 114طیارے منصوبہ بند تھے، اور اب بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے