یوٹیلیٹی سٹورز میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے‘ سٹورز میں کوئی ڈیلی ویجز نہیں آئے گا
پاکستان سٹیل ملز بھی اسی طرح تباہ ہوگئی ‘وہ ایشیا ء کی سب سے بڑی مل تھی:قائمہ کمیٹی میں بریفنگ
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے یوٹیلیٹی سٹورز میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے،ہم فیصلہ کر چکے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز میں کوئی ڈیلی ویجز نہیں آئے گا پاکستان سٹیل ملز بھی اسی طرح تباہ ہوگئی ہے‘ وہ ایشیا ء کی سب سے بڑی مل تھی‘ کئی شہروں میں ایک ایک چھوٹے سے کمرے میں سٹورز کھولے گئے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز والے ابھی کمیٹی میں موجود نہیں یہ معاملہ ٹیک اپ کریں گے چیئرمین کمیٹی سید حفیظ الدین نے کہا یوٹیلیٹی سٹورز والوں اور پیپلز پارٹی کو بھی بلائیں گے مہرین رزاق بھٹو نے کہا آپ نے اسمبلی میں بیان دیا تھا یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے آج آپ مختلف بیان دے رہے اور کہہ رہے ہیں ملازمین نکال رہے ہیں آپ کہہ رہے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز خسارے میں ہیں وہ تو اپنے اخراجات پر چلتے ہیں اگر پلان کرکے یوٹیلیٹی سٹورز کو چلائیں تو یہ منافع بخش ادارہ بن جائیں گے گلی محلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز کھل گئے ہیں تو یہی تو بھٹو کا ویڑن تھا