بڑے انفرااسٹرکچر منصوبے مؤثر انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(آن لائن) حکومتِ سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تین بڑے ترقیاتی سنگِ میل ‘وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پانی، جدت اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں پیش رفت کا اعلان کیاگیا۔تقریب میں صوبائی وزرا، مشیروں، سینئر سرکاری حکام، انرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے نمائندوں، سفارت کاروں، بینکاروں، مالیاتی اور قانونی ماہرین کی شرکت ہوئی۔انرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے جاری 3 منصوبوں کی مجموعی مالیت 740 ملین امریکی ڈالر سے زائدرہی۔نبیسروجیہر واٹر سپلائی منصوبہ کمرشل آپریشنز مرحلے میں داخل، 45 کیوسک پانی تھر بلاک اوّل کو فراہم ہوگا۔منصوبے سے 1,650 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ممکن، قومی سطح پر بجلی کی لاگت میں کمی کی توقع ہے۔این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے لیے کنسیشن معاہدہ پر دستخط، منصوبے کی لاگت 125 ملین ڈالر آئے گی