مقامی کوئلہ سے4روپے‘درآمدی کوئلہ16روپے‘آئل پر بجلی بنانے کی لاگت32روپے یونٹ(قائمہ کمیٹی میں بریفنگ)

آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس  ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں ‘اس سے 1500 ارب کی بچت ہوگی‘ کپیسٹی پیمنٹس سے خاتمے سے صارفین کو 4 سے 5 روپے کا ریلیف ملے گا 
صارفین میٹر ریڈنگ کی تاریخ پر خود موبائل سے تصویر بنا کر بھیج سکیں گے آئی ایم ایف سے بجلی بلوں پر ٹیکسز کم کرنے پر بات کر رہے ہیں:سیکرٹری پاورملک انور تاج

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا گیا ہے مقامی کوئلے سے بجلی کی لاگت 4 روپے فی یونٹ، امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی لاگت فی یونٹ 16 روپے،آئل پر بجلی بنانے کی لاگت فی یونٹ 30 سے 32 روپے آتی ہے،آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بھی ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں کپیسٹی پیمنٹس ختم ہونے سے مجموعی طور پر 15 سو ارب کی بچت ہوگی کپیسٹی پیمنٹس سے خاتمے سے صارفین کو 4 سے 5 روپے کا ریلیف ملے گا کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا  اجلاس میں ملک انور تاج نے کہا  چوری اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے انڈر گراونڈ کا کوئی پلان ہے ،اسلام آباد میں بجلی انڈر گراونڈ ہے اس لیے چوری اور نقصانات کم ہیں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی انڈر گراونڈ کرنا مسئلے کا مکمل حل نہیں ہے ،فیصل آباد میں بجلی انڈر گراونڈ نہیں لیکن نقصانات اور چوری کم ہے لیسکو نے پچھلے سال 82 ارب روپے کے نقصانات کیے ہیں رکن کمیٹی رانا حیات نے کہا کہ لیسکو والے 20 گھنٹے تو فیڈر بند کر دیتے ہیں پھر نقصانات کیسے ہوگئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جتنی مرضی نجکاری کرلیں مناپلی ختم نہ کی تو نقصان کم نہیں ہونگے جب تک مقابلہ نہیں ہوگا ڈسکوز کی مناپلی ختم نہیں ہوگی کے الیکٹرک کی نجکاری کی گئی لیکن اس کی بھی تو مناپلی ہیکراچی کے لوگ صرف کے الیکٹرک سے بجلی لینے پر مجبور ہیں ایک کمپنی ٹھیک نہیں تو دوسری کے پاس جانے کا آپشن تو ہو،سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کہا کہ اسی لیے تو ہم بجلی کی آزاد مارکیٹ بنانے پر کام کر رہے ہیں صارفین کمپنیوں سے اپنی مرضی سے بجلی خرید سکیں گے ‘بہت جلد بجلی صارفین اپنے میٹر کی خود ریڈنگ کرنے کے قابل ہونگے،تمام ڈسکوز کی موبائل ایپس کی تیاری پر کام کر رہے ہیں صارفین میٹر ریڈنگ کی تاریخ پر خود موبائل سے تصویر بنا کر بھیج سکیں گے آئی ایم ایف سے بجلی بلوں پر ٹیکسز کم کرنے پر بات کر رہے ہیں صرف بجلی بلوں سے ایف بی آر کو 8 سے 9 سو ارب روپے ٹیکس جا رہا ہے ٹیوب ویلز کو سولر پر شفٹ کرنے کیلئے بلا سود قرضوں پر کام کر رہے ہیں اسلام آباد میں 8 لاکھ میٹرز تبدیل کر دیے گئے ہیں اسلام آباد میں مزید 12 لاکھ میٹرز کو سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا