اسلام آباد (آئی این پی )درآمدی ایل این جی حکومت کے درد سر بن گئی۔ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی اضافی ہوگئی۔ پائپ لائنوں پر دبائو کم کرنے کے لیے مقامی گیس کی پیداوار کم کردی گئی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ایل این جی سرپلس ہوگئی، قطر سے 5 ایل این جی کارگوز پہلے ہی منسوخ کرائے جاچکے۔ حکومت مزید 3 گارگوز کو واپس عالمی مارکیٹ میں بھیج چکی ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگی ہونے کے باعث پاور سیکٹر میں استعمال کم ہوگیا، پاور سیکٹر صرف 200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی استعمال کررہا ہے۔درآمدی ایل این جی پائپ لائنوں میں ڈالنے سے سسٹم پر بھی دبائو بڑھ گیا۔