وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی پیپلزپارٹی کا قائمہ کمیٹی میں مخالفت کا فیصلہ

مقامی حکومتوں کانظام تین حلقوں پرمشتمل،ہرکونسل کا الگ میئر ہوگا‘ارکان کی تعداد21ہوگی‘بل آج قائمہ کمیٹی میںپیش کیا جائیگا
اسلام آباد(آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل آج جمعرات کو داخلہ قائمہ کمیٹی میں منظوری کے لئے پیش ہو گا۔ اسلام آباد مقامی حکومتوں کا نظام تین حلقوں پر مشتمل ہو گا۔ تین کونسلیں ہوں گی، ہر کونسل کا الگ میئر ہو گا، ہر کونسل 21ارکان پر مشتمل ہو گی جس میں جنرل کونسلر خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔ داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔دریں اثناء اسلام آباد کے لیے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے قائمہ کمیٹی میں حکومت کے بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔