پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش

 لاہور(آئی این پی )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ترجمان پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی  (پی ڈی ایم اے)  کے مطابق گزشتہ رات سے مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی  اور میانوالی میں 9 ملی میٹر، اٹک 12 اور چکوال میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیالکوٹ میں 5، نارووال 4، منڈی بہاالدین اورگجرات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔  ترجمان کے مطابق جہلم، گجرانوالہ اور جوہرآباد میں 2 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرگودھا، بھکراور قصور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقے کالام اور مالم جبہ میں برف باری کی وجہ سے روڈ  ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ اپر دیر اور چترال میں برف ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تیز ہوائوں کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام اور مالم جبہ میں برف باری کی وجہ سے سڑک  ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دوسری جانب برفباری کے باعث اپر چترال کا لوئر چترال سے زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے