لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش

 پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  7 اکتوبر   تک طوفانی  بارشوں ‘ندی نالوں میں سیلاب کاالرٹ
لاہور (آن لائن)لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔ چونگی امرسدھو، کچا جیل روڈ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی‘پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  (پی ڈی ایم اے )نے7 اکتوبر تک خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے  الرٹ جاری کردیا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں    پنجاب کے  بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال،جہلم اور  منڈی بہائو الدین میں بارش کاامکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد اور وزیر آباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کاامکان ہے۔ترجمان کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، رحیم یار خان،  مری اور راولپنڈی میں بارش  سے  دریائوں وندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے